Tuesday, March 19, 2019

वो कौन खुश नसीब खवातीन है जीस के शोहर भाई बेटा सब नबी है ?


     

                                                      ایک مشہور سوال کا جواب

💠.  بہت دنوں سے یہ ایک سوال "واٹسپ" پر بہت گھوم رہا ہے جس کا جواب شاید ہی کسی کو پتہ چلا ہو؟ اور کسی کو نہیں مل رہا ہے! عوام الناس سنی اور دیوبندی دونوں سے برابر پوچھ ر ہے ہیں...؟ ❔سوال وہ کون خوش نصیب "خاتون" ہیں جن کے شوہر، والد، بیٹا اور بھائی سب نبی تھے؟ 📖 تو جواب یہ رہا... 🌿حضرت لیا بنت یعقوب علیہما السلام...🌿 جو کہ.... حضرت یعقوب علیہ السلام کی بیٹی حضرت ایوب علیہ السلام کی بیوی حضرت یوسف علیہ السلام کی بہن حضرت ذوالکفل علیہ السلام کی ماں هے. 🔸آپ کی بارہ بیٹوں کے علاوہ ایک بیٹی بھی تھی جن کا نام "لیا" ہے دوسری روایت کے مطابق ان کا نام "دینا" ہے. 🔸 حضرت وہب فرماتے ہیں کہ آپ (ذوالکفل)حضرت ایوب علیہ السلام کے صاحبزادے ہیں آپ کا نام بشر بن ایوب ہے. 🔸 آپ کی بیوی کا نام رحمت تھا۔ یہ قول اگر آیت سے سمجھا گیا ہے تو یہ بھی دور از کار امر ہے اور اگر اہل کتاب سے لیا گیا ہے تو وہ تصدیق تکذیب کے قابل ہے چیز نہیں ۔ ابن عساکر نے ان کا نام اپنی تاریخ میں "لیا" بتایا ہے ۔ یہ منشا بن یوسف بن اسحاق بن ابراہیم (علیہ السلام) کی بیٹی ہیں ۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ حضرت "لیا" حضرت یعقوب علیہ السلام کی بیٹی حضرت ایوب علیہ السلام کی بیوی ہیں جو شفیعہ کی زمین میں آپ کے ساتھ تھیں ۔ بحوالہ 🔹قصص الانبیاء لأبن کثیر مطبوعہ دارابن کثیر 2006 کے صفحہ 287 اور 294. 🔹تفسیر ابن کثیر، علامہ عمادالدین ابن کثیر.(سورۃ الانبیاء آیت 83) .. وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ). 🔹 اسلامی حیرت انگیز معلومات 251+198. 🔹 13، جلالین ص 383. 🔹 الاتقان جلد 2 ص 178. 💠 

1 comment: